میلبرن ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر میزبان ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹس کے نقصان پر 187رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر کینگروز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بارش سے قبل 2وکٹس کے نقصان پر 114 رنز بنائے تھے۔ مارنس نے 14 جبکہ اسٹیو اسمتھ نے 2 رن بنائے۔کھیل کے دوسرے سیشن کے دوران عثمان خواجہ آؤٹ ہو گئے۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQzMDIsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDMwMiAtINmI2KfZhNuMINio2KfZhCDZvtmE24zYptixINmF2LHYp9ivINiu2KfZhiDZhtuSINqp2YjYsduM2YYg2YTbjNqvINmF24zauiDYtNmF2YjZhNuM2Kog2KfYrtiq24zYp9ixINqp2LEg2YTbjCIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODQzMDMsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTIvVm9sbGV5LUJhbGwtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6ItmI2KfZhNuMINio2KfZhCDZvtmE24zYptixINmF2LHYp9ivINiu2KfZhiDZhtuSINqp2YjYsduM2YYg2YTbjNqvINmF24zauiDYtNmF2YjZhNuM2Kog2KfYrtiq24zYp9ixINqp2LEg2YTbjCIsInN1bW1hcnkiOiLZiNin2YTbjCDYqNin2YQg2b7ZhNuM2KbYsSDZhdix2KfYryDYrtin2YYg2YbbkiDaqdmI2LHbjNmGINmE24zaryDZhduM2rog2LTZhdmI2YTbjNiqINin2K7YqtuM2KfYsSDaqdixINmE24wg24HbktiMINmF2LHYp9ivINiu2KfZhiDaqdmIINis2YbZiNio24wg2qnZiNix24zZhiDZuduM2YUg2YXbjNq6INi02KfZhdmEINqp2LHZhNuM2Kcg2q/bjNinINuB25LblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]
عثمان خواجہ کو حسن علی نے 42رنز بنانے کے بعد آؤٹ کردیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آغا سلمان نے پہلی وکٹ حاصل کی۔
آغا سلمان نے ڈیوڈ وارنر کو 38رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔ قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آسٹریلین ٹیم میں پرتھ ٹیسٹ کے بعد سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
سابق کپتان سرفراز احمد کی جگہ پاکستان نے محمد نواز کا انتخاب کیا ہے جبکہ میر حمزہ اور حسن علی جنہیں پہلے ٹیسٹ کی ٹیم میں جگہ نہیں ملی تھی، دوسرے ٹیسٹ میں بولنگ کر رہے ہیں۔
میزبان ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، الیکس کیرے، کپتان پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم میں امام الحق، عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، شاہین آفریدی، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال شامل ہیں۔