پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کا تیسرا دن، آسٹریلیا نے 241رنز کی برتری حاصل کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کا تیسرا دن، آسٹریلیا نے 241رنز کی برتری حاصل کرلی
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کا تیسرا دن، آسٹریلیا نے 241رنز کی برتری حاصل کرلی

میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 241رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ میزبان ٹیم کے 6کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز محمد رضوان اور عامر جمال نے 6 وکٹس کے نقصان پر 194 رنز سے کھیل کا آغآز کیا جس کے بعد محمد رضوان 42رنز بنانے کے بعد پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQzMzcsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDMzNyAtINi62LLbgSDaqduSINmF2LnYp9mF2YTbkiDZvtixINm+24zZuSDaqdmF2YbYsiDZhtuSINi52KvZhdin2YYg2K7ZiNin2KzbgSDaqduMINit2YXYp9uM2Kog2qnYsSDYr9uMIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4NDMzOCwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9Vc21hbi1LaGF3YWphLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYutiy24Eg2qnbkiDZhdi52KfZhdmE25Ig2b7YsSDZvtuM2bkg2qnZhdmG2LIg2YbbkiDYudir2YXYp9mGINiu2YjYp9is24Eg2qnbjCDYrdmF2KfbjNiqINqp2LEg2K/bjCIsInN1bW1hcnkiOiLYutiy24Eg2qnbkiDZhdi52KfZhdmE25Ig2b7YsSDYotiz2bnYsduM2YTZiNuMINqp2LHaqdm5INm524zZhSDaqduSINqp2b7Yqtin2YYg2b7bjNm5INqp2YXZhtiyINmG25Ig2LPYp9iq2r7bjCDaqdix2qnZudixINi52KvZhdin2YYg2K7ZiNin2KzbgSDaqduMINit2YXYp9uM2Kog2qnYsdiv24zblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

ڈیوڈ وارنر نے محمد رضوان کا کیچ پکڑ کر انہیں پویلین روانہ کیا۔ بعد ازاں فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے 21، میر حمزہ اور حسن علی نے 2، 2 اسکور کیے۔ عامر جمال نے 33 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی۔

کینگروز کی دوسری اننگز کے آغاز پر اپنے اوور کی دوسری ہی گیند پر شاہین آفریدی نے عثمان خواجہ کو آؤٹ کردیا۔ لنچ سے قبل لیوشین بھی پویلین لوٹ گئے۔ میر حمزہ نے بھی 2 گیندوں پر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔

میر حمزہ نے پاکستان کے خلاف مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آسٹریلین بیٹر ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کرکے پاکستان کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی کی تاہم اگلے 2 بیٹرز نے نصف سنچریاں داغ دیں۔

 مچل مارش اور اسمتھ کی بیٹنگ سے آسٹریلین ٹیم کی اننگز کو کافی حد تک مدد ملی تاہم مچل مارش 96رنز پر نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر میر حمزہ کے ہاتھوں جبکہ اسٹیو اسمتھ بھی 50 رنز بنا کر شاہین کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

مجموعی طور پر آسٹریلین ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹس کے نقصان پر 187رنز بنا لیے اور اسے پاکستان پر دونوں اننگز میں 241رنز کی برتری حاصل ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز گزشتہ روز شروع کی تھی۔ 

 

Related Posts