آسٹریلیا جنوبی افریقہ کو شکست دیکر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیا جنوبی افریقہ کو شکست دیکر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
آسٹریلیا جنوبی افریقہ کو شکست دیکر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

کولکتہ: آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

آسٹریلیا نے کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا 213 رنز ہدف 47.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 19 نومبر بروز اتوار کو فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

ڈیوڈ وارنر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مچل مارش بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے،ٹریوس ہیڈ 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مارنوس لبوشین کو شمسی نے 18 رنز پر آؤٹ کیا، گلین میکسویل بھی ایک رن پر شمسی کو وکٹ دے بیٹھے،اسٹیو اسمتھ 30 رنز بنا کر کوئٹزی کا نشانہ بنے۔

مچل اسٹارک 16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے اور جوش انگلس 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بابر اعظم کے پاس بطور کھلاڑی ثابت کرنے کے لیے کچھ نہیں: محمد عامر

جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی اور کوئٹزی نے دو وکٹیں حاصل کیں، کیشو مہاراج، ربادا اور ایڈن مرکرام ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

Related Posts