دبئی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لئے177رنز کا ہدف دیا۔
ٹاس کے موقع پر قسمت نے بابراعظم کا ساتھ نہیں دیا، آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، محمد رضوان 67 اور فخر زمان رنز 55 بناکر نمایاں رہے۔پاکستانی اوپنرز نے آسٹریلیا کے خلاف بھی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور دونوں کے درمیان 71 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 10 ویں اوور میں گری جب کپتان بابر اعظم 34 گیندوں پر 39 رنز بناکر زمپاکی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔آسٹریلیا نے 177 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
پاکستان کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلے ہی اوور میں کپتان ایرون فنچ صفر پر شاہین شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
آخری اوورز میں حسن علی نے میتھوویڈ کا کیچ چھوڑ دیا جو پاکستان کی شکست کی وجہ بنی،متھیو ویڈ نے 17 گیندوں پر برق رفتار 41 رنز بنائے جبکہ مارکس مارکس اسٹوئنس نے 40 رنز بناکر ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: بابر اعظم نے اپنے بیٹنگ کنسلٹنٹ ہیڈن کا ریکارڈ توڑ دیا