لاہور ٹیسٹ کے چوتھے روز مہمان ٹیم آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 3 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز پر ڈکلیر کردی ہے۔ پاکستان کو جیتنے کیلئے 351 رنز درکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ٹیسٹ کے چوتھے روز مہمان ٹیم کے عثمان خواجہ 104 رنز پر ناقابلِ شکست رہے۔ ڈیوڈ وارنر نے 51رنز بنائے۔ مارنس نے 36 جبکہ اسٹیو اسمتھ 17 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے اختتام تک ٹریوس ہیڈ 11رنز پر کھیل رہے تھے۔
پاکستان کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ کا چوتھا روز، آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم