غزہ کے معاملے پر پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کی حمایت کر دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ کے معاملے پر پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کی حمایت کر دی
غزہ کے معاملے پر پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کی حمایت کر دی

غزہ کے معاملے پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ساتھی کرکٹر عثمان خواجہ کی حمایت کردی۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کے مطابق عثمان خواجہ کی غزہ کے معاملے پر انسانی بحران پر توجہ دلانیکی کوشش جارحانہ نہیں، میں نے پچھلے ہفتے بھی یہی کہا تھا کہ ساری زندگیاں برابر ہیں اور نہیں لگتا کہ یہ غلط ہے اور میں فاختہ کے نشان کے بارے میں بھی یہی کہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی اس کی اجازت نہیں دے رہی، ان کے قوانین ہیں جو ماننے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کو فلسطین کے حق میں بلے پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان بنانے سے روک دیا۔

اس سے پہلے عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران ایسے جوتے پہنے تھے جس پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف نعرے درج تھے اور وہ یہ جوتے پاکستان کے خلاف میچ میں بھی پہننا چاہتے تھے۔

تاہم میچ میں عثمان خواجہ کو جوتے پہننے سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان کے خلاف میچ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتلِ عام کے خلاف میدان میں بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر اترے تھے۔

Related Posts