آسٹریلیا کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان، کون کون سے کھلاڑی شامل؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Australia announces squad for Champions Trophy 2025

آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا، کپتان پیٹ کمنز اگلے ماہ پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبرداری اختیار کی تھی۔ اسکواڈ میں زخمی فاسٹ باؤلر جوش ہیزل وڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کپتان پیٹ کمنز نے اپنی دوسری اولاد کی پیدائش کے باعث اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی سری لنکا سیریز سے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق وہ گھٹنے کی چوٹ سے بھی متاثر ہیں۔

پی ایس ایل 10: کھلاڑیوں کا ڈرافٹ، کونسا کھلاڑی کس ٹیم نے لیا؟

ہیزل وڈ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جنہیں انجری کے باعث بھارت کے خلاف گرمیوں میں صرف دو ٹیسٹ کھیلنے کا موقع ملا تھا۔

آٹھ ملکی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ:
پیٹ کمنز (کپتان)، ایلکس کیری، نیتھن ایلس، آرون ہارڈی، جوش ہیزل وڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش، گلین میکسویل، میٹ شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکوس اسٹوئنس، ایڈم زمپا۔

Related Posts