سڈنی: آسٹریلیا کے اسپیڈ اسٹار سابق فاسٹ بولر گلین میک گرا بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق گلین میک گراکا ایشیز ٹیسٹ کیلئے پی سی آر ٹیسٹ ہوا تھا، جس میں ان کا کورونا مثبت آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیز سیریز کے سڈنی ٹیسٹ میں میک گرا نے کینسر فاؤنڈیشن کیلئے فنڈ ریزنگ کیلئے آنا تھا۔
اس حوالے سے میک گرا فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ میچ کے تیسرے دن پنک ڈے پر میک گرا کی گراؤنڈ آمد متوقع تھی۔
مزید پڑھیں: روہت شرما انجری کا شکار، لوکیش راہول نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھال لی