آئین کے تحت عورت مارچ کو نہیں روکا جاسکتا ، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aurat March can’t be stopped under Constitution’: LHC

لاہور:ہائیکورٹ نے عورت مارچ کے انعقاد کے خلاف درخواست کو سمیٹتے ہوئے اپنے پہلے بیانات کا اعادہ کیا کہ آئین کے تحت اجتماع کو روکا نہیں جاسکتا ہے ۔

جوڈیشل ایکٹوزم کونسل کے چیئرمین اظہر صدیق کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں دعوی کیا گیا تھاکہ ریاست مخالف جماعتیں عوام میں انتشار پھیلانے کے مقصد کے ساتھ مارچ کی مالی اعانت فراہم کررہی ہیں۔

ان کی پٹیشن میں اس مارچ کواسلام کے اصولوں کے خلاف پوشیدہ ایجنڈے کے ساتھ فحاشی اور نفرت پھیلانے کاسبب بھی قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:عورت مارچ نے حقیقی مسائل کو پس پشت تو نہیں ڈال دیا؟

سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ ملک کے قانون اور آئین کے تحت عورت مارچ کو روکا نہیں جاسکتا لیکن مارچ کرنے والوں کونفرت انگیز تقریر اور بے حیائی سے باز رہناچاہئے۔

اس سے قبل محکمہ پولیس نے اس معاملے پر تحریری جواب پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ مارچ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ لیکن پولیس نے منتظمین کو یاد دلایا کہ لاہور کی مال روڈ کسی بھی طرح کے عوامی اجتماع کی حدود نہیں تھی۔

Related Posts