پنجاب میں ممانی نے دیور کے ساتھ برہنہ حالت میں دیکھنے پر 11 سالہ بھانجے کو قتل کردیا، ملزمہ اور ساتھی پکڑا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aunt Kills Nephew After He Catches Her With Brother-in-Law

اوکاڑہ کے علاقے تھانہ سٹی دیپالپور کی حدود میں چوک قائداعظم میں 11 سالہ بچے حسیب قمر کے بہیمانہ قتل کی گتھی سلجھ گئی۔

پولیس نے تحقیقات مکمل کرتے ہوئے لرزہ خیز انکشاف کیا کہ مقتول کی سگی ممانی ہی قتل کی مرکزی ملزمہ نکلی جس نے اپنے دیور کے ساتھ مل کر جرم کا ارتکاب کیا۔

دیپالپور پولیس کے مطابق واقعہ کی ابتدائی اطلاعات میں یہ تاثر دیا گیا تھا کہ بچہ خودکشی کا شکار ہوا ہے تاہم پولیس کے کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے ایسے شواہد اکٹھے کیے جو اس کیس کو نیا موڑ دینے کے لیے کافی تھے۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان نے حسیب قمر کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو دیوار کے ساتھ لٹکا کر خودکشی کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تاکہ حقیقت کو چھپایا جا سکے۔ تاہم، فورنزک شواہد، جائے وقوعہ کی جانچ اور مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات نے پولیس کو اس نتیجے پر پہنچایا کہ یہ محض ایک خودکشی کا واقعہ نہیں بلکہ ایک سوچا سمجھا قتل ہے۔

لاہور: خاتون کی 8 سالہ بچے کو نشہ کرواکر انتہائی شرمناک حرکت، سننے والے توبہ توبہ کرنے لگے

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتول کی سگی ممانی اور اس کے دیور کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ۔خاتون نے انکشاف کیا کہ اسکے اپنے دیور سے ناجائز مراسم ہیں اور بچے نے انہیں برہنہ حالت میں دیکھ لیا تھاجس پر راز چھپانے کے لئے بچے کو قتل کر دیا تھا۔

ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے انہیں عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس واقعے کے بعد مقامی افراد میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اور عوامی حلقوں نے اس لرزہ خیز جرم پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts