اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری اور سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے جس میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذلفی بخاری کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی جس میں بشریٰ بی بی گھڑیوں کے متعلق بات چیت کر رہی ہیں۔
ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات
مبینہ آڈیو لیک میں سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ خان صاحب (عمران خان) کی کچھ گھڑیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو بھیج دوں۔ آپ کو گھڑیاں بھیج رہی ہوں، تاکہ آپ ان کو بیچ دیں۔
لیک کی گئی آڈیو میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ذلفی بخاری کے سلام کا جواب دیتی ہیں اور ان کی طبیعت کے متعلق سوال بھی کرتی ہیں۔ گفتگو سے تاثر ملتا ہے کہ توشہ خانے کی گھڑیوں کا ذکر کیا جارہا ہے۔
مذکورہ آڈیو میں سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ کیونکہ گھڑیاں عمران خان کے استعمال کی نہیں، اس لیے سابق وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ آپ انہیں فروخت کردیں۔
ارسلان بیٹا کے بعد حاضر ہیں ہمارے بھائی زلفی بخاری
خان صاحب نے کہا ہے انکی کچھ گھڑیاں ہیں آپ انھیں بیچ وغیرہ دیں – بشریٰ بی بی pic.twitter.com/d75gALUq6N— Syed Kousar Kazmi (@SyedKousarKazmi) December 8, 2022
جواباً سابق معاونِ خصوصی ذلفی بخاری کہتے ہیں کہ ضرور مرشد، میں کردوں گا۔ واضح رہے کہ عمران خان پرتوشہ خانے کی گھڑیاں فروخت کرنے سمیت کرپشن کے متعدد الزامات لگائے گئے ہیں۔