مریم نواز اور شہباز شریف کی نئی آڈیو لیک، پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز اور شہباز شریف کی آڈیو بھی لیک، پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا مشورہ
مریم نواز اور شہباز شریف کی آڈیو بھی لیک، پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا مشورہ

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور وزیر اعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو بھی لیک ہوگئی جس میں مریم نواز وزیر اعظم کو پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا مشورہ دے رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مبینہ آڈیو میں وزیر اعظم شہباز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا ناگزیر ہے، قیمتیں تو بڑھانی پڑیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک اور آڈیو لیک، وزیر اعظم ہاؤس میں لیگی رہنماؤں اور وزراء کی گفتگو سامنے آگئی

مبینہ آڈیو میں وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی صورتحال دیکھنا ہوگی۔ مریم نواز کہتی ہیں کہ کسی اور طریقے سے آپ کا امیج بنائیں گے جو بہت اہم ہے۔ آڈیو لیک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے مشورے کو حیرت انگیز قرار دیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم اور مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز کا وزیر اعظم سے مفتاح اسماعیل کے متعلق کہنا تھا کہ مفتاح پتہ نہیں کیا کر رہا ہے۔ ہر جگہ سے شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔ ذمہ داری نہیں لیتا۔ ٹی وی پر الٹی سیدھی باتیں ہوتی ہیں۔

مریم نوازکو ردِ عمل دیتے ہوئے وزیر اعظم کا مبینہ آڈیو میں کہنا تھا کہ ڈار صاحب (سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار) کچھ بھی کنٹرول کرسکتے ہیں جس پر مریم نواز نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے ڈار صاحب آجائیں۔

دریں اثناء چوہدری برادران کے متعلق بھی وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی مبینہ آڈیو سامنے آئی جس میں وزیر اعظم اور مریم نواز نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بدمعاش قرار دیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی بدمعاشی پر اتر آئے ہیں۔

وزیر اعظم نے مبینہ آڈیو ٹیپ میں کہا کہ پرویز الٰہی نے گھر تقسیم کردیا۔ بڑا بھائی (چوہدری شجاعت حسین) چھوٹے بھائی کی راہیں زندگی بھر ہموار کرتا رہا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو اپنے بھائی کا نہیں ہوا، کسی کا نہیں بن سکتا۔ مونس نے اسے خراب کیا ہے۔

Related Posts