آڈیو لیک ثبوت ہے کہ کوئی غلط کام نہیں ہوا، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بھارتیوں سے فارن فنڈنگ لینے والا چیخیں مار رہا ہے، عمران خان کو غصہ اور تکلیف یہ ہے کہ آڈیو سے بھی کوئی غیرقانونی چیز برآمد نہ ہوسکی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کرک میں جلسے پرردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آڈیو ثبوت ہے کہ کوئی غیرقانونی کام نہیں ہوا اورنہ ہی کسی کوکوئی ناجائز فائدہ پہنچایاگیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو غصہ اس بات کا ہے کہ شہبازشریف نے کوئی پالیسی بدلی،نہ ہی زمین اور پان قیراط کے ہیرے مانگے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎خیرات کے پیسے اپنی ذات اور سیاست کے لئے استعمال کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے کا چیخنا چلانا بنتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎اس آڈیو میں شوکت ترین اور آپ کے صوبائی وزرا کی پاکستان دشمن سازش جیسی کوئی بات نہیں نکلی۔

Related Posts