اسلام آباد: اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے خرابی صحت کے باعث استعفیٰ دیا ہے، تاہم وزیر اعظم نے اٹارنی جنرل کو نئی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
اٹارنی جنرل نے خرابی صحت کے باعث مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی جس کے بعد وفاقی حکومت نے نئے اٹارنی جنرل کی تلاش شروع کردی ہے۔
کراچی کے تھانے بھی غیر محفوظ، 2 کروڑ سے زائد رقم چوری ہوگئی
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن كے دور حكومت میں بھی اٹارنی جنرل آف پاكستان رہنے والے اشتر اوصاف علی 2015۔2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف بھی رہ چکے ہیں۔