طیارہ حادثے کے اصل کرداروں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،پالپا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طیارہ حادثے کے اصل کرداروں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،پالپا
طیارہ حادثے کے اصل کرداروں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،پالپا

کراچی:پاکستان ائیر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے الزام عائد کیا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کو غلط رخ دیکر اصل کرداروں کو بچانیکی کوشش ہو رہی ہے اور حقائق کو چھپایا جارہا ہے۔

ترجمان پاکستان ائیر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انجن کے رن وے پر لگنے کی اطلاع پائلٹ کو نہ دیا جانا سوالیہ نشان ہے،ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے لمبا روٹ دینا بھی قابل تفتیش ہے۔جس سے معاملے میں گڑ بڑ واضح نظر آرہی ہے۔

پالپا ترجمان کے مطابق پہلی اور دوسری لینڈنگ کی تفصیل کو ملا کر غلط رنگ دیا جا رہا ہے، تحقیقات کو غلط رخ دیکر اصل کرداروں کو بچانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اصل کرداروں کو سامنے لایا جائے۔

مزید پڑھیں: چین نے بھارتی فوج کو سبق سکھانے کیلئے تیاری مکمل کرلی

Related Posts