جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش، 5 افغان مسافر گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش، 5 افغان مسافر گرفتار
جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش، 5 افغان مسافر گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی انے جعلی پاسپورٹس پر برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی میں جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے 5 افغان مسافروں کو آف لوڈ کر دیا

ابراہیم، عثمان نقیب اللہ و دیگر پرواز نمبر EK637 سے برطانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کیے جانے والے افغان پاسپورٹ جعلی نکلے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ 7 فروری کو بھی ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئر پورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر 2 افغان بھائیوں کو آف لوڈ کر دیا تھا، دونوں بھائی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 637 کے ذریعے دبئی براستہ برطانیہ جا رہے تھے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ڈاکو بے لگام، مزاحمت پر شہری کو اہلخانہ کے سامنے قتل کردیا

ایف آئی اے ایمیگریشن نے دونوں مسافروں سے جانچ پڑتال کی تو مسافر محمد آصف اور محمد حامد خان نے انکشاف کیا کہ 30 نومبر کو وہ اسلام آباد آئے تھے اور جعل سازی کے ذریعے NICOPS حاصل کیے تھے۔

Related Posts