چلتی کار میں دو بہنوں کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی کوشش، دو ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واقعہ شادی کی تقریب سے واپسی پر پیش آیا، علامتی فوٹو

ایک 26 سالہ بیوٹیشن کو مبینہ طور پر اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ شادی کی تقریب سے واپس آرہی تھی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا، جہاں لڑکی کی گردن میں چھرا گھونپا گیا جبکہ اس نے چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش  کے دوران مزاحمت کی۔

رپورٹ کے مطابق تین افراد پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے، ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ تیسرا تاحال لاپتا ہے۔

رپورٹ کے مطبق سدھانشو نامی شخص نے مہندی آرٹسٹ کو شادی میں مدعو کیا تھا، اس نے خاتون کو لانے کے لیے کار بھیجی تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ خاتون اور اس کی بہن کو تین آدمیوں نے کار میں بٹھایا اور انہیں سیدھے شادی کے مقام پر لے گئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزمان دونوں بہنوں کو ان کے گھر واپس چھوڑنے جا رہے تھے، تینوں افراد نے مبینہ طور پر دونوں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ جب اس کی بہن نے مزاحمت کی تو ایک شخص نے اس کی گردن میں چھرا گھونپا، زندہ بچ جانے والی خاتون نے بتایا کہ اس دوران کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے بعد دونوں خواتین پھنس گئیں۔

جب تک مقامی لوگ مدد کے لیے آئے تب تک تینوں افراد فرار ہو چکے تھے۔

خاتون نے الزام لگایا کہ ملزمان نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دینے پر اسے اور اس کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

مقتولہ بیوٹیشن کے شوہر نے پولیس میں شکایت درج کرائی، قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا، مقتولہ کا 3  سالہ بیٹا ہے۔

Related Posts