راولپنڈی:راولپنڈی تھانہ آر اے بازار کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم منظور عرف منجھو نے بچے کو سگریٹ لانے کے بہانے اپنے گھر بلایا اور بچے سے زیادتی کرنے کی کوشش کی تو بچے نے اونچی آواز میں شور مچانا شروع کر دیا۔
بچے کے شور کی آواز سن کر پڑوسیوں نے منظور کے گھر کا محاصرہ کرتے ہوئے دروازے کو توڑ کر بچے کو باہر نکال لیا،جبکہ منظور عرف منجھو موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
متاثرہ بچے کے والد نے تھانہ آر اے بازار میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دی تو پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم منظور عرف منجو کو گرفتار کرنے کے لیے مختلف جگہ پر چھاپے مارے لیکن کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔
پولیس نے ملزم منظور عرف منجھو کو موبائل فون سے نیو ٹیکنالوجی کے ذریعے چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،ملزم سے تفتیش جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔