چور کو پولیس سے چھڑانے کی کوشش، حملہ آورکی پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چور کو پولیس سے چھڑانے کی کوشش، حملہ آورکی پولیس پارٹی پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی
چور کو پولیس سے چھڑانے کی کوشش، حملہ آورکی پولیس پارٹی پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی

راولپنڈی:تھانہ کینٹ کے علاقہ میں کار چور کو پولیس سے چھڑانے کے لئے حملہ آور نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے تبادلے کے دوران کار چور راشد علی اور ذیشان اے ایس آئی زخمی ہوئے۔

کار چور کو چھڑانے کے لئے آنے والا حملہ آور بھی زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، زخمی اے ایس آئی اور دونوں ملزمان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے بینک روڈ سے چوری ہونے والی کار کو موٹر وے پولیس کے تعاون سے چکری انٹرچینج سے برآمد کر کے کار چور ملزم راشد علی کو گرفتار کیا،کینٹ پولیس ملزم اور برآمد شدہ کار کو لیکر واپس تھانے آ رہی تھی کہ حملہ آور نے ملزم کو چھڑانے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران مسروقہ کار کا مالک مدعی مقدمہ بھی ہمراہ تھا جو محفوظ رہا، پولیس ذرائع کے مطابق کار چور راشد علی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کار چوری و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،ملزمان سے تفتیش کے دوران کئی اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Related Posts