عثمان بزدارکا پی ڈی ایم جلسے میں بھیس بدل کر آنا خوش آئند ہے۔عطاء اللہ تارڑ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبائی وزراء کے سرکاری پٹرول کے استعمال پر پابندی عائد
صوبائی وزراء کے سرکاری پٹرول کے استعمال پر پابندی عائد

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کورونا وائرس میں مبتلا وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو صحتیابی کی دُعا دیتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار کا پی ڈی ایم جلسے میں بھیس بدل کر آنا خوش آئند ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے  اپنے پیغام میں مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عثمان بزدار کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں بھیس بدل کر آنا خوش آئند ہے۔

پیغام میں ن لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر ماسک پہن لیتے انہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو صحتیابی کی دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ سبحانۂ و تعالیٰ عثمان بزدار کو صحت دیں۔

قبل ازیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلانے کی کارستانیوں کا نتیجہ سامنے آگیا کیونکہ تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود وزیرِ اعلیٰ پنجاب بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم سب وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب گزشتہ روز کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

Related Posts