عطااللہ خان عیسیٰ کی بیٹی، لاریب عطا آسکر کیلیئے نامزد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عطااللہ خان عیسیٰ کی بیٹی، لاریب عطا آسکر کیلیئے نامزد
عطااللہ خان عیسیٰ کی بیٹی، لاریب عطا آسکر کیلیئے نامزد

پاکستان کے مشہور گلوکار عطااللہ عیسیٰ خان خیلوی کی بیٹی لاریب عطا اور ان کی ٹیم نے آسکر اور بافٹا ایوارڈ 2022 کیلیئے نامزگی حاصل کرلی۔

جیمز بانڈ سیریز کی حالیہ فلم ’نوٹائم ٹوڈائے‘ نے 94 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے ’بہترین اوریجنل سونگ‘، ’بہترین سونگ‘اور ’بہترین ویژول ایفیکٹس‘سمیت تین نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ فلم کی ویژول ٹیم میں پاکستان کی نوجوان آرٹسٹ لاریب عطا بھی شامل ہیں جو فلم کی ڈیجیٹل کمپوزیٹر ہیں۔

اس کے علاوہ اس ٹیم نے بافٹا 2022 میں ’بہترین اسپیشل ویژول ایفیکٹس‘کی نامزدگی بھی حاصل کی ہے۔

اپنی ٹیم کی آسکر اور بافٹا ایوارڈز کی نامزگیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے، لاریب عطا نے کہا کہ ”میں اپنی فلم کی آسکر اور بافٹا ایوارڈز سے متعلق ملنے والے تمام پیغامات اور تعاون کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میں بہت خوش قسمت تھی کہ مجھے ایک بہترین ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا” ۔

خیال رہے کہ لاریب عطا کا تعلق پنجاب کے علاقے عیسیٰ خیل سے ہے اور وہ پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایمن خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 1 کروڑ سے تجاوز کر گئی، ویڈیو ریلیز

مزید برآں وہ دنیا کی نوجوان فی میل وی ایف ایکس (ویژول ایفیکٹس) آرٹسٹ میں سے ایک ہیں جو کہ ہالی ووڈ کے چند بڑے پراجیکٹس میں کام کرچکی ہیں جن میں ’گوڈزیلا‘، ’ایکس مین‘اور ’مشن امپاسبل ؛ فال آؤٹ‘شامل ہیں۔

Related Posts