ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ، 2اہلکار زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ، 2اہلکار زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ، 2اہلکار زخمی

پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ڈی آئی خان میں کلاچی تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے بکتر بند گاڑی پر دستی بم پھینکا اور فائرنگ کی۔

بی ڈی ایس (بم ڈسپوزل اسکواڈ) کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے راکٹ لانچر سے بھی پولیس کی بکتر بند گاڑی پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں کانسٹیبل شکیل اور اقبال شامل ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ کلاچی کا کہنا ہے کہ دونوں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں ایسا ہی ایک اور واقعہ پیش آچکا ہے جس میں دہشت گردوں نے پولیس وین کو نشانہ بنایا۔ 18 مارچ 2019ء کے روز دہشت گردوں کے اس حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 مقدمات درج، ملک عابد سمیت10 بڑے بروکرز نامزد

Related Posts