ن لیگ کے رکنِ پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ، مریم نواز کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ کے رکنِ پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ، مریم نواز کی مذمت
ن لیگ کے رکنِ پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ، مریم نواز کی مذمت

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ ہوا جس کی پارٹی کی نائب صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مذمت کی ہے۔

داتا کی نگری لاہور میں ن لیگ کے رکنِ اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کی گئی جنہیں ایک گولی ٹانگ جبکہ دوسری پیٹ پر لگی۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے قاتلانہ حملے کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں معاشی تباہی موجودہ حکومت کی وجہ سے ہورہی ہے۔شہباز شریف

وزیراعظم نے ایم کیوایم والوں کونفیس لوگ کہہ کرسرٹیفکیٹ دےدیا،سعیدغنی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی اور نواز شریف کے باوفا ساتھی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ ہوا۔

 سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ بلال یاسین کو پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگیں لیکن اللہ نے بچا لیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود حالت خطرہ سے باہر ہے۔

مریم نواز نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ن لیگ کے رکنِ پنجاب اسمبلی کو جلد مکمل شفاء عطا فرمائے۔ ن لیگ کی نائب صدر نے پارٹی کارکنان اور عوام سے بھی بلال یاسین کیلئے دعا کی درخواست کی۔ 

Related Posts