فوجی قافلے پر حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے 3 پیس میکرز ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوجی قافلے پر حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے 3 پیس میکرز ہلاک
فوجی قافلے پر حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے 3 پیس میکرز ہلاک

ہانگوئی: وسطی افریقی جمہوریہ میں انتخابات کی تیاری کے لیے جانے والے اقوام متحدہ کے 3 امن رضاکاروں کو ایک حملے میں قتل کردیا گیا جب کہ 2 پیس میکرز شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برونڈی سے انتخابات کے عمل میں حصہ لینے کے لیے ’سینٹرل افریقین ری پبلک‘ جانے والے اقوام متحدہ کے 3 امن رضاکاروں کو بیدری سے قتل کردیا گیا۔

اقوام متحدہ کے جاری بیان کے مطابق تینوں امن رضاکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ملک کی فوج کے ہمراہ جارہے تھے۔ حملے میں 2 امن رضاکار زخمی بھی ہوئے۔

ملکی فوج پر حملے میں اقوام متحدہ کے امن رضاکاروں کے قتل کے باوجود صدر فوسطین آرچینج تواڈیرا نے اپوزیشن اور عسکری اتحاد کے انتخابات معطل کرنے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سینٹرل افریقن ری پبلک میں کل بروز اتوار صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں تاہم حکومت مخالف مسلح گروپس اور علیحدگی پسندوں کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اپوزیشن نے الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts