عراق میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ،11افراد ہلاک،8زخمی ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عراق میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ،11افراد ہلاک،8زخمی ہوگئے
عراق میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ،11افراد ہلاک،8زخمی ہوگئے

بغداد:عراقی دارالحکومت میں بغداد ہوائی اڈے کے قریب عراق کی ایک فوجی چوکی پر دہشت گرد گروپ داعش کے حملے میں کم از کم 11افراد ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عراقی فوج کے ذرائع نے بتایاکہ داعش کے ایک گروپ نے الردوانیہ میں عراقی فوج کی ایک جانچ چوکی پر اتوار کو رات گئے حملہ کردیا، جس میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور چار گاڑیوں میں سوار ہوکر آئے تھے۔ انہوں نے الردوانیہ میں ایک فوجی جانچ چوکی پر گرینڈ اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ اس فوجی چوکی پر حاشد قبائلی فورسز کے جوان تعینات تھے۔

انہوں نے بتایا کہ داعش کے انتہا پسندوں نے مانیٹرنگ ٹاور کو نشانہ بنایا، جس میں حاشد قبیلے کے پانچ جوان اور چھ مقامی افراد مارے گئے، جو اس حملے کو ناکام بنانے کے لیے وہاں آئے تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ آرمی اور پولیس فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

ایک میڈیکل افسر نے خبر رساں ایجنسی کو ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آٹھ زخمیوں کو وسطی بغداد کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔گوکہ فی الحال داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم سکیورٹی ذرائع اور طبی عملے کا کہنا تھا کہ یہ حملہ داعش کی ہی کارستانی ہے۔

Related Posts