رنچھوڑ لائن نارائن پورہ میں مندر پر حملہ، مورتیوں کی توڑ پھوڑ، حالات کشیدہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رنچھوڑ لائن نارائن پورہ میں مندر پر حملہ، مورتیوں کی توڑ پھوڑ، حالات کشیدہ
رنچھوڑ لائن نارائن پورہ میں مندر پر حملہ، مورتیوں کی توڑ پھوڑ، حالات کشیدہ

کراچی: رنچھوڑ لائن کے علاقے نارائن پورہ میں 2افراد کا مندر پر حملہ، مورتیوں کو توڑ دیا، جبکہ دیگر سامان کو نقصان پہچایا۔

ذرائع کے مطابق رنچھوڑ لائن کے علاقے نارائن پورہ میں 2 افراد کی جانب سے مندر پر حملہ کیا گیا، مورتیوں کی توڑ پھوڑ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے۔

پولیس و رینجرز کی بھاری نفری نے پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا، پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے رمضان گھانچی فوری طور پر اپنی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ مندر پہنچے اور بڑھتے ہوئے تناؤ کی صورتحال کو کنٹرول کیا۔

ذرائع کے مطابق واقعے ملوث 2افراد میں سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا جارہا ہے، جبکہ دوسرا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: رحیم یار خان، بھونگ میں مندر پر مشتعل افراد کا حملہ، پولیس اور رینجرز طلب

ایم این اے آفتاب صدیقی کے کوآرڈینیٹر بھی اس موقع پر مندر پہنچے، انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کی اورموقع پر موجود لوگوں کو تسلی دی اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

Related Posts