نواز شریف کی آمد کی تاریخ اٹل، عمران خان کئی سال تک قید رہیں گے۔عطا تارڑ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوجرانوالہ: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان آمد کی تاریخ اٹل ہے جبکہ عمران خان کئی سال تک جیل میں قید رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کئی سال تک جیل سے باہر نہیں آئیں گے جبکہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ اٹل ہے جس میں کسی ردوبدل کا امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جعلی انجکشن، متاثرہ افراد کا مفت علاج کروائیں گے۔محسن نقوی

خطاب کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ گوجرانوالہ کی دھرتی نواز شریف کی ہے، ہم سیاسی جدوجہد کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہوئے اور ہتھکڑی کو زیور کی طرح پہن لیا تاہم جہلم کے چوہدری نے چوہدریوں کی ناک کٹوا دی۔

ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ اندھے بہروں کے ٹولے کو صحیح غلط کی تمیز نہیں ہے جو اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے جیل گئے۔ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔ وطن واپسی کی تاریخ میں ردوبدل نہیں ہوگا۔

عطا تارڑ نے خود احتسابی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پارٹی سے بھی کہتا ہوں کہ پارٹی کے اندر احتساب کرنا ہوگا، نظر رکھی جائے کہ کون اکیلا اور کون قافلے لے کر آتا ہے، دوہرے معیار پر عمل نہیں ہونا چاہئے۔ 

Related Posts