عتیقہ اوڈھو کا ذہنی و جسمانی تشدد کا شکار خواتین کو انتہائی اہم مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عتیقہ اوڈھو کا ذہنی و جسمانی تشدد کا شکار خواتین کو انتہائی اہم مشورہ
عتیقہ اوڈھو کا ذہنی و جسمانی تشدد کا شکار خواتین کو انتہائی اہم مشورہ

کراچی: ملک کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ذہنی و جسمانی تشدد کا شکار نوجوان خواتین کو انتہائی اہم مشورہ دیا ہے۔

سوشل میڈیا کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حال ہی میں اداکارہ عتیقہ اوڈھونے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اُن تمام خواتین کو تعلقات کو ختم کرنے کا مشورہ دیا جن کے ساتھ ان کے شریک حیات یا پارٹنر تضحیک آموز رویہ اختیار کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atiqa Odho (@atiqaodhoofficial)

سینئر اداکارہ کا اپنی شیئر کی گئی پوسٹ میں کہنا تھا کہ خود جوانی میں ایسے رشتوں اور تعلقات کی وجہ سے ذہنی و جسمانی تشدد اور تضحیک کا شکار ہوچکی ہیں، اس لیے اب وہ اس امید کے ساتھ نوجوان خواتین کو مشورہ دے رہی ہیں کہ ان کی باتوں سے سبق حاصل کریں۔

انہوں نے لکھا کہ جب بھی کوئی ساتھی یا شریک حیات کسی خاتون کی تضحیک کرتا ہے یا اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے تو خاتون کو اس کا رویہ برداشت نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اگر خاتون یہ رویہ سہتی رہے گی تو یہ سب برداشت کرنے کی عادت ہوجائے گی اور وہ اپنا ذاتی تشخص برباد ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:شہناز گل کے والد کو ٹیلی فون پر قتل کی دھمکیاں

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ یہ ان کا فرض ہے کہ وہ نوجوان خواتین کو اس حوالے سے آگاہی دیں کہ تشدد اور تضحیک آموز رویوں سے کس طرح محفوظ رہ سکتی ہیں۔

Related Posts