اداکارہ عتیقہ اوڈھو 9 سال بعد شراب برآمدگی کیس میں باعزت بری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Atiqa Adho acquitted in liquor recovery case

راولپنڈی :پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو 9سال مقدمے کی سماعت کے بعد شراب برآمدگی کیس میں سول عدالت نے بری کردیا۔

سماعت کے دوران سول جج یاسر چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ اداکارہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملااس لئے ان کو باعزت بری کیا جاتا ہے۔

4 جون 2011 کو عتیقہ اوڈھو کو بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت روکا گیا جب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی کراچی جانے والی پرواز پی کے 301 میں چیکنگ کے وقت ان کے بیگ میں شراب کی دو بوتلیں پائی گئی تھیں۔

اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار چوہدری کے سوموٹو نوٹس کے بعد اے پی ایم ایل کی رہنماء اداکارہ عتیقہ اوڈھو کیخلاف شراب برآمدگی کے حوالے سے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:سیلفیاں بنوائے بغیر غریبوں کی مدد کریں،عتیقہ اوڈھو

اداکارہ کو اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد عدالت سے عبوری ضمانت مل گئی تھی۔ان کو چھ ماہ تک باقاعدگی سے پیش ہونے کے بعد حتمی فیصلے تک سماعتوں میں شرکت سے استثنیٰ حاصل ہوا۔

Related Posts