بھارت، ہندو انتہا پسند وں کی دھمکی پر عاطف اسلم کا گانا یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت، ہندو انتہا پسند وں کی دھمکی پر عاطف اسلم کا گانا یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا
بھارت، ہندو انتہا پسند وں کی دھمکی پر عاطف اسلم کا گانا یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا

ممبئی:بھارت کی معروف میوزک کمپنی ”ٹی پروڈکشن“ کی جانب سے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا گانا یوٹیوب سے ہٹادیا گیا جس کے بعد بھارت میں سوشل میڈیا پر عاطف کے حق میں ٹرینڈز شروع ہوگئے۔

واضح رہے کہ میوزک کمپنی ٹی سیریز کو ہندو انتہا پسند جماعت مہاراشٹرا نیونرمن سینا (ایم این ایس) نے دھمکی دی تھی جس کے بعد کمپنی نے عاطف اسلم کا گانا اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹا دیا۔

ٹی سیریز نے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا گانا ”کنا سونا“ اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا تھا جو کافی مشہور ہورہا تھا، ہندو انتہا پسند جماعت نے فوراً اس گانے کو ہٹانے کی دھمکی دی تھی۔

دھمکیاں ملنے کے بعد کمپنی نے یوٹیوب چینل سے عاطف اسلم کا گانا ہٹانے کے ساتھ ساتھ ہندو انتہا پسند جماعت سے معافی بھی مانگی اور کہا کہ ایک ملازم نے غلطی سے پاکستانی گلوکار کا گانا اپ لوڈ کردیا تھا۔

اب بھارت میں سوشل میڈیا پر جہاں متعدد صارفین عاطف اسلم کے گانے کو ہٹانے پر خوش ہیں تو وہیں بہت سے لوگ اس بات سے ناراض ہیں اور انہوں نے عاطف اسلم کے حق میں ٹرینڈز شروع کردیے ہیں۔

Related Posts