پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم کاتاجدارِ حرم کے بعدجلد ہی ایک اور حمد ’’ سلام عاجزانہ ‘‘ ریلیز کرنے کا اعلان، سوشل میڈیا پر پیغام کے بعد مداحوں کی جانب سے بھرپورپذیرائی ۔
عاطف اسلم کی تاجدارِ حرم کو پورے ملک میں بھرپور سراہا گیا تھا جس سے حوصلہ پاکر معروف گلوکار ایک نئی حمد پیش کرنے جارہے ہیں، انسٹاگرام پر عاطف اسلم کی جانب سے پیغام سامنے آنے کے بعد مداحوں نے بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔
معروف گلوکار عاطف اسلم حال ہی میں لاہور میں ہونے والی محفل میلادﷺ میں شریک ہوئے تھے، جہاں انہوں نے اپنی آواز میں خوبصورت نعتیہ کلام ’تاجدارِ حرم‘ پڑھ کر محفل میں سماں باندھ دیاتھا۔
مزید پڑھیں:عاطف اسلم کا کنسرٹ منسوخ، منتظمین ٹکٹوں کے کروڑوں ہڑپ کرگئے
عاطف اسلم کی نعتیہ کلام پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہو ئی جسے مداحوں نے نہ صرف بہت پسند کیا بلکہ مختلف رائے کے ذریعے عاطف اسلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔