القادر کیس تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے، عطا تارڑ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ata Tarar says £190 million case is biggest corruption scandal in Pakistan’s history

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے انیس کروڑ پاؤنڈ کے کیس کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن اسکینڈل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بالآخر انصاف کا بول بالا ہوا ہے۔

عطا تارڑ نے اس کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ یہ ایک واضح اور سیدھا کیس تھا اور یہ فیصلہ انصاف کی فتح کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ضبط شدہ رقم اس شخص کو واپس کر دی، جس سے یہ رقم برآمد کی گئی تھی۔

بیرسٹر گوہر کا عمران خان و بشریٰ بی بی کیخلاف فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

انہوں نے سوال اٹھایا، “اگر چھپانے کو کچھ نہیں تھا، تو یہ معاملہ وفاقی کابینہ میں بند لفافے میں کیوں پیش کیا گیا؟عطا تارڑ نے پی ٹی آئی پر کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے کہا، “ان کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں، اور آج انصاف کی جیت ہوئی ہے۔”

عدالتی کمیشن کے مطالبے پر بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ عدالتی کمیشن مبہم معاملات کے لیے بنائے جاتے ہیں اور پی ٹی آئی کا اس کیس میں کمیشن کا مطالبہ غیر ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کا مقصد صرف قومی استحکام کو یقینی بنانا ہے، اور دونوں فریقین کو تعمیری انداز میں آگے بڑھنا چاہیے۔

Related Posts