قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، بلاول بھٹو
قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، بلاول بھٹو

کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی سے دنیابھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے زیراہتمام مباحثہ سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی مسلمانوں کے عقیدے اور جذبات پر حملہ ہے،سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے دنیابھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ قرآن پاک دو ارب مسلمانوں کے لئے مقدس ہے، سب کو مل کر نفرت پھیلانے کی نفی کرنی ہوگی،قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کو روکنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل اجلاس، اسرائیلی بیان پر پاکستان کا رد عمل

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی مسلمانوں کے جذبات پر حملہ ہے، کوئی مسلم ملک قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دے سکتا۔

Related Posts