نائیجیریا، چرچ حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نائیجیریا، چرچ حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی
نائیجیریا، چرچ حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی

لاگوس: نائیجیریا کے چرچ میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مغربی نائیجیریا کے سینٹ فرانسس کیتھولک چرچ میں فائرنگ اور دھماکا اتوار کے روز ہوا جس میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے جب کہ مرنے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز ریاست اوندو کے چرچ میں عبادت گزاروں کی بڑی تعداد موجود تھی کہ اس دوران مسلح شخص نے فائرنگ کی جس کے بعد زور دار دھماکا بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رہنما کی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی، دفترِ خارجہ کی مذمت

اوندو کے گورنر نے حملے میں 50 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے دشمنوں کی جانب سے ہمارے امن اور اتحاد پر حملہ کیا گیا ہے۔

ریاست اوندو کے مقامی اسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق اسپتال میں اب تک 40 سے زائد لاشیں لائی جاچکی ہیں تاہم سرکاری حکام کی جانب سے اب تک سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔

Related Posts