مصر میں 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم،32 افراد جاں بحق، 66 سے زائد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصر میں 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم،32 افراد جاں بحق، 66 سے زائد زخمی
مصر میں 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم،32 افراد جاں بحق، 66 سے زائد زخمی

قاہرہ: مصر کے جنوبی علاقے میں دو ریل گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق جبکہ 66 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مصر کے وزارتِ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی صوبے سوہاگ کے ضلع تھاتا میں جمعے کے روز دو ریل گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، یہ مصر کی تاریخ کا خوفناک ترین حادثہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت قائرہ سے 460 کلومیٹر دور واقعے علاقے میں مخالفت سمت سے آنے والی مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں ہیں جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

 

وزارتِ صحت نے بتایا کہ حادثے کی وجہ سے دونوں ٹرینوں کے کئی ڈبے تباہ ہوگئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حادثے میں اب تک 32 مسافر جاں بحق جبکہ 66 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

ریلوے حکام کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے ٹرین کا ہنگامی بریک کھینچا جس کی وجہ سے سامنے سے آنے والی ریل گاڑی ٹکرائی اور پھر یہ افسوسناک سانحہ پیش آیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے جو ذمہ داران کا تعین کرے گی۔

Related Posts