لندن :انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاہے کہ حالیہ ایام میں ایران میں ہونیوالے احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے حملوں میں کم سے کم 208 افراد ہلاک ہوئے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں قائم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وسط نومبر کے دوران ایران میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 208 تک پہنچ گئی ہے۔
انسانی حقوق گروپ کا کہناتھا کہ اس کے مندوبین ایران میں ہلاکتوں کی اصل تعداد کا کھوج لگانے کے لیے معتبر معلومات جمع کررہے ہیں۔ایمنسٹی نے گذشتہ جمعہ کو ٹویٹر پر کہا تھا کہ ایران میں مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 161 تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ایران میں احتجاج کے دوران ایک شہر میں 40 مظاہرین ہلاک،330 زخمی