نائیجیریا میں مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں 200 افراد ہلاک ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نائیجیریا میں مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں 200 افراد ہلاک ہوگئے
نائیجیریا میں مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں 200 افراد ہلاک ہوگئے

ابوجہ: نائیجیریا کی ریاست زمفارا میں حکومتی کارروائی کے جواب میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکووں نے 10 سے زائد گاؤں پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 200 سے زائد دیہاتی لقمہ اجل بن گئے۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کی افواج اور فضائیہ نے گوسامی کے جنگلات اور تسمیرے گاوں میں ڈاکووں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں 100 سے زائد ڈاکو مارے گئے جن میں دو سرغنہ بھی شامل ہیں۔

حکومتی فورسز کی اس کارروائی کے جواب میں 300 سے زائد موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے زمفارا کے 10 سے زائد گاوں پر حملہ کردیا اور خون کی ہولی کھیلتے رہے۔ شرپسندوں نے لوٹ مار کی اور املاک کو نذر آتش کردیا۔

میتوں کو اجتماعی طور پر دفن کرنے والے دیہاتیوں نے مزید بتایا کہ اب بھی کئی افراد لاپتہ ہیں جو یا تو قتل کردیئے گئے یا پھر ڈاکو انھیں ساتھ لے گئے۔حکومت نے ان ڈاکووں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے فیصلہ کن کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: برازیل، پہاڑ کا ٹکڑا سیاحوں کی کشتی پر گرگیا، 5افراد ہلاک، 20لاپتہ

آزاد ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں سیکڑوں دیہاتی جاں بحق ہوگئے تاہم حکومت کا دعویٰ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 58 ہے۔ میتوں کو اجتماعی قبروں میں دفنانے والے دیہاتیوں نے رائٹرز کو بتایا کہ تعداد 200 سے زائد ہے۔

Related Posts