تھائی لینڈ میں بس ٹرین کی زد میں آگئی، 20افراد ہلاک، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھائی لینڈ میں بس ٹرین کی زد میں آگئی، 20افراد ہلاک، متعدد زخمی
تھائی لینڈ میں بس ٹرین کی زد میں آگئی، 20افراد ہلاک، متعدد زخمی

بنکاک: تھائی لینڈ میں بدھ مذہب کے ایک تہوار میں شرکت کے لیے جانے والے والی مسافر بس اور ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے چاچوئنگساو میں مسافر بس بدھ مت ایک تہوار میں شرکت کے لیے دارالحکومت سے دور عبادت گاہ پگوڈا جارہی تھی کہ پٹری عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی، حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ہر جانب لاشیں اور زخمی مسافر بے یارو مددگار پڑے تھے۔

ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو مسافر بس کے ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ بس کا ملبہ پٹری سے اُٹھانے کے لیے کرین منگوائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثات عام ہیں، اقوام متحدہ کی 2018 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے تھائی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔یہاں ہر سال ہزاروں افراد مختلف حادثات کی نظر ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد صدر ٹرمپ کا پہلی بار عوام سے خطاب

Related Posts