لاہور: فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

lahore factory fire
lahore factory fire

لاہور: فیروز والا کے علاقے میں فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

لاہور کے علاقے فیروزوالا میں امامیہ کالونی کے قریب نجی ڈائننگ فیکٹری میں سلنڈر کے دھماکے سے دو منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تھی آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شامل ہیں جن میں 2 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد ہیں۔

آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ فیکٹری کے اندر ایک عمارت زمیں بوس ہو گئی جبکہ اس کے ساتھ نمکو بنانے والی فیکٹری بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور دیگر گھروں میں بھی دراڑیں پڑگئی، حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تمام ملحقہ گھروں کو خالی کرالیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائٹ میں دوروز قبل نالے میں گرنے والی 4 سالہ نور فاطمہ کی لاش مل گئی

ریسکیوعہدیدار کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا تھا لیکن ہلاکتیں عمارت کی چھت گرنے سے ملبے تلے مزدروں کے دبنے کے باعث ہوئیں۔

ان کاکہناتھا کہ آتشزدگی کے وقت 15 سے زائد مزدور فیکٹری میں کام میں مصروف تھے، آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایاگیا۔

Related Posts