حکومت نے اپنا وعدہ پورا کردیا، معاونین خصوصی اور مشیروں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Country’s economy heading towards right direction: Shibli Faraz

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے اپنا وعدہ وفا کرتے ہوئے معاونین خصوصی اور مشیروں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، 5 معاونین خصوصی دوہری شہریت کے حامل ہیں۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں، 5 دوہری شہریت کے حامل ہیں،معاون خصوصی شہباز گل امریکی گرین کارڈ ہولڈرہیں۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس کے پاس کینیڈا اور سنگاپور کی شہریت ہے، وہ 71 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

دوسری جانب معاون خصوصی نیشنل سیکورٹی ڈویژن معید یوسف کی امریکہ کی رہائش ہے۔ وہ بھی ارب پتی ہیں، معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر امریکی شہریت کے حامل ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 2 ارب 75 کروڑ 28 لاکھ ہے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق معاون خصوصی پارلیمانی کوآرڈینشن ندیم افضل چن بھی دوہری شہریت کے حامل ہیں، وہ کینڈین شہریت کے حامل ہیں، معاون خصوصی اوورسیز زلفی بخاری بھی دوہری شہریت کے حامل ہیں، وہ برطانوی شہریت رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ زلفی بخاری پاکستان میں 1300 کنال سے زائد اراضی کے مالک ہیں، اسلام آباد میں 34 کنال اراضی پر مشتمل پلاٹس ہیں، لندن میں 48 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کی جائیداد کے بھی مالک ہیں، بیرون ملک 5 کمپنیوں کے شیئرز ہیں۔

زلفی بخاری کی اہلیہ کے پاس 5 لاکھ پاؤنڈ ملکیت کا سونا ہے اور انکی اہلیہ کے پاکستان میں 24 لاکھ روپے بینکوں میں موجود ہیں، دوسری جانب زلفی بخاری کی بیرون ملک بینکوں میں 17 لاکھ پاونڈ موجود ہیں۔

چیئر مین سی پیک اتھارٹی اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کے اثاثوں کی مالیت 16 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہے۔ انکے پاس گلبرگ گرین میں 7 کروڑ روپے مالکیت کا فارم ہاؤس بھی ہے، کراچی، لاہور اسلام آباد میں 5 پلاٹس ہیں، اس کے علاوہ رحیم یار خان اور بہاولپور میں 65 ایکڑ اراضی بھی موجود ہے۔

معاون خصوصی شہزاد اکبر کے اثاثوں کی مالیت 7 کروڑ 23 لاکھ سے زائد ہے۔ معاون خصوصی شہباز گل 11 کروڑ 85 لاکھ روپے کے مالک ہیں۔ انکے ذمے 2 کروڑ 42 لاکھ کے واجبات ہیں۔ موجودہ اثاثوں کی مالیت 9 کروڑ 44 لاکھ روپے ہے۔ پاکستان میں ایک پلاٹ، فارم ہاؤس اور بیرون ملک ایک گھر کے مالک ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم کے 5 مشیروں میں سے کسی کے پاس دوہری شہریت نہیں، مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اہلیہ کے نام پر 50 لاکھ کی سرمایہ کاری شیئرز کی مد میں کررکھے ہیں، اہلیہ کے نام پر92 لاکھ روپے کی۔ تین گاڑیاں ہیں، ایک لاکھ روپے کے زرعی آلات جبکہ ڈیڑھ لاکھ روپے فرنیچر کے بھی مالک ہیں۔

ملک امین اسلم نے ایک کروڑ 47 لاکھ روپے کا بینک بیلنس بھی اثاثہ جات میں ظاہر کیا ہے، مشیر موسمیاتی تبدیلی نے اہلیہ کے نام پر 10 لاکھ 75 ہزار روپے کی جائیداد بھی ظاہر کی ہے، ملک امین اسلم وراثتی طور پر حاصل کی گئی 15 جائیدادوں کے مالک ہیں۔

معاون خصوصی صحت ظفر مرزا 5 کرو ڑ70 لاکھ روپے کے مالک ہیں، معاون خصوصی کے پاس 2 کروڑ روپے مالیت کا گھر اور 3 کروڑ کے پلاٹس بھی ہیں، اہلیہ کے پاس 20 لاکھ روپے مالیت کے زیورات بھی موجودہیں۔

اس کے علاوہ معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے اثاثوں کی مالیت 6 کروڑ روپے ظاہر کی ہے، عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں زرعی اراضی اور کارروبار کی مالیت ظاہر نہیں کی۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان وراثتی طور پر حاصل کی گئی ساڑھے 16 کروڑ روپے کی جائیداد کے مالک ہیں، انہوں نے سپین میں ایک کروڑ روپے کی جائیداد بھی ظاہر کی ہے، انہوں نے اپنے کاروبار میں 47 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔جبکہ احساس پروگرام کی چیئر پرسن معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر 2 کروڑ روپے سے زائد کی مالک ہیں۔

معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان 4 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ اُدھر وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک لنک شیئر کیا اور لکھا کہ اگر کوئی اثاثے دیکھنا چاہتا ہے تو وہ لنک کے ذریعے دیکھ سکتا ہے۔

Related Posts