اثاثہ جات کیس: پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اثاثہ جات کیس: پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا
اثاثہ جات کیس: پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پی پی رہنما کی پیشی سے قبل سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) حکام سینئر پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کو سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کریں گے جبکہ معزز عدالت آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کرے گی۔

رہنما خورشید شاہ  صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں واقع نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو واسکولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی) میں زیر علاج ہیں جبکہ انہیں دل کے عارضے کے پیش نظر اینجیوگرافی تشخیص کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن رہنماؤں  کےپروڈکشن آرڈر جاری

یاد رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے رانا ثنا اللہ کے سوا تمام گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،سابق صدر آصف زرداری، پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق  کے پروڈکشن آرڈر3 روز قبل  جاری کیے گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر قواعد 2007ء کے قاعدہ 108 کے تحت جاری کیے۔ جس کے تحت اسپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کو طلب کرسکتا ہے۔

اس سے قبل احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار  پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کردی۔

احتساب عدالت سکھر میں 23 نومبر کو رہنماپیپلزپارٹی خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران وکیل صفائی نے کہا کہ خورشید شاہ کا موبائل فون نیب کے پاس ہے واپس دلوایا جائے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ کا موبائل فون فرانزک کے لیے بھیجا گیا ہے، اور فرانزک مکمل ہونے پر ہی خورشید شاہ کا موبائل واپس انہیں کیا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں: خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع

Related Posts