نیب نے مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھیوں کو انکوائری کیلئے دوبارہ طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جب مولانا فضل الرحمن نے پاکستانی سفارت خانہ کو پریشان کر دیا
جب مولانا فضل الرحمن نے پاکستانی سفارت خانہ کو پریشان کر دیا

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخواہ نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں کو انکوائری کے لئے دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے

با خبر ذرائع کے مطابق نیب نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے انہیں 10دسمبر کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے واضح طور پر کہا تھا کہ احتساب کا عمل تمام سیاسی جماعتوں، گروپ اور افراد کے لیے ہے کیونکہ ہم احتساب کی پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔

نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری دوستی ریاست پاکستان کے ساتھ ہے اور ادارہ کرپشن کر کے لوٹے ہوئے پیسے کی واپسی کے لیے اقدامات کررہا ہے‘۔

Related Posts