سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت مختلف جماعتوں کے ایم پی ایز نے کراچی میں بنگلہ بولنے والے محب وطن پاکستانیوں کیخلاف انتظامیہ کی غیر مجاز کارروائیوں اور ان کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
ان رہنماؤں نے اپنے ان احساسات کا اظہار ملاقات کیلئے آنے والے پاک مسلم الائنس دیوان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انڈین اداکار نے کس طرح اپنی عرب مسلم اہلیہ سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا
پاک مسلم الائنس دیوان کے رہنماؤں بچو عبد القادر اور مفتی محی الدین احمد منصوری کی سربراہی میں الائنس کے وفد نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، ایم پی اے نجم مرزا، ایم پی اے حافظ اعجاز الحق و دیگر سے ملاقات کی۔
وفد نے نہیں حالیہ دنوں کراچی میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کی آڑ میں بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانی شہریوں کی انتظامیہ اور پولیس کے ہاتھوں ہراسانی کے واقعے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر پوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور دیگر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کی آڑ میں محب وطن بنگالی پاکستانی شہریوں کی پکڑ دھکڑ اور ہراسانی انتہائی افسوسناک اور غیر قانونی ہے۔
انہوں نے اس معاملے کو سندھ اسمبلی کے فلور پر بھرپور انداز میں اٹھانے اور حکومت سے ان کارروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔