اے ایس پی شہربانو سعودی عرب کے شاہی دورے کیلئے تیار، سوشل میڈیا پر واویلا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں خاتون کو ہجوم کے تشدد سے بچانے والی اے ایس پی شہربانوسعودی سفیر کی دعوت پر سعودی عرب کا شاہی دورہ کریں گی تاہم سوشل میڈیا پر خاتون اے ایس پی کے خلاف احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اے ایس پی شہربانو نقوی اور اہلِ خانہ کو شاہی مہمان کی حیثیت سے ریاض کا دورہ کرانا چاہتے ہیں، جو خاتون آفیسر کی بہادری کا اعتراف ہوگا۔

واضح رہے کہ اے ایس پی شہربانو نقوی نے لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک خاتون کو ہجوم کے ممکنہ تشدد سے بچایا اور بحفاظت اپنے ساتھ لے گئیں۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی اور ہر طرف سے داد و تحسین کے نعرے بلند ہوئے۔

قبل ازیں سعودی سفیر نے اے ایس پی شہربانو نقوی سے پاکستان میں قائم سعودی سفارت خانے میں ملاقات کی، جس کے دوران جواں سال خاتون آفیسر کو ان کی بہادری پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ سعودی سفیر نے شہربانو نقوی کو دورے کی دعوت دی۔

سعودی سفیر نے کہا کہ شہربانو نقوی اہلِ خانہ سمیت سعودی عرب کا دورہ کریں، سعودی حکومت نہ صرف دورے کے اخراجات برداشت کرے گی بلکہ انہیں شاہی مہمان بھی بنایا جائے گا، جو خاتون اے ایس پی کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

آئی جی پولیس پہلے ہی سفارش کر چکے ہیں کہ شہربانو نقوی کو قائدِ اعظم میڈل دیا جائے جبکہ آرمی چیف بھی اے ایس پی سے ملاقات کرچکے ہیں۔ آرمی چیف نے خاتون اے ایس پی کے سر پر ہاتھ رکھا اور ان کی خدمات کیلئے تعریف بھی کی۔

دوسری جانب یوٹیوب پر پی ٹی آئی کارکن طیبہ راجہ کے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جس میں طیبہ راجہ کا کہنا ہے کہ شہربانو نقوی وہی پولیس آفیسر ہیں جنہوں نے ان کو اور صنم جاوید کو10مئی کو گرفتار کیا اور مختلف سڑکوں پر گھماتی رہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=a38PxCShhhw

طیبہ راجہ نے کہا کہ ہمیں پولیس والوں نے پر امن احتجاج سے نہیں روکا تاہم ہمیں گرفتار کیا گیا، خاتون پولیس افسر کی آمد سے قبل صنم جاوید کی شناخت ہوچکی تھی جبکہ میری شناخت شہربانو نقوی نے خود کی۔ ویڈیو کو یوٹیوب پر لائیو نشر کیاجارہا ہے۔

 

 

Related Posts