کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ڈرامہ نگار اسماء نبیل کراچی میں انتقال کرگئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ڈرامہ نگار اسماء نبیل کراچی میں انتقال کرگئیں

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ڈرامہ نگار اسماء نبیل کینسر کے موذی مرض سے لڑتے ہوئے وفات پا گئی ہیں۔ان کی عمر 40 برس تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ نگار اور مصنفہ اسماء نبیل نے باندھی اور خانی کیلئے ڈرامہ نگار اور فلم مان جاؤ نا کیلئے رائٹر کی حیثیت سے اسکرپٹ لکھے جنہیں عوام کی بڑی تعداد نے بے حد پسند کیا۔

قبل ازیں 20 برس تک اسماء نبیل ایڈورٹائزنگ کے شعبے سے بھی وابستہ رہیں جو بریسٹ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں اور عوام میں کینسر کے متعلق آگہی کو فروغ دیتی رہیں۔

ڈرامہ سیریل سرخ چاندنی سمیت مختلف ڈراموں میں اسماء نبیل کے تحریر کیے گئے اسکرپٹ کو بے حد پذیرائی ملی اور ان کا نام خاص طور پر ڈرامہ نگاری کے میدان میں بے حد مقبول ہوا۔

سن 2018 میں ڈرامہ نگار اسماء نبیل نے احسن رضا فردوسی کے ہمراہ فلم مان جاؤ نا کی کہانی لکھی۔ ان کے ڈراموں اور فلموں میں معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا جاتا تھا۔

اگلے برس اسماء نبیل نے بچوں کے اغوا سے متعلق ڈرامہ سیریل دمسہ لکھا۔ سرخ چاندنی میں تیزاب گردی کے واقعات پر روشنی ڈالی گئی جس میں سوہائی علی ابڑو نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اسی طرح ڈرامہ سیریل باندھی میں پاکستان میں خاتون ملازماؤں کے ساتھ کیے جانے والے ناروا سلوک کو اجاگر کیا گیا۔ اسماء نبیل ایک پروڈکشن ہاؤس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی تھیں۔

بالی ووڈ کی فلم ہیلی کاپٹر ایلا میں ایک شاعرہ کی حیثیت سے اسماء نبیل نے گانے کے بول بھی لکھے، جبکہ فلم میں اداکارہ کاجول نے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے پولیو سے آگہی کی مہم چلائی اور بریسٹ کینسر کے خلاف شعور اجاگر کرنے پر بھی بہت کام کیا۔ سوشل میڈیا پر بہت سی شخصیات نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

 

 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کے سینئر اداکار انور اقبال بلوچ 71 برس کی عمر میں کینسر کے باعث طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

انور اقبال بلوچ کے اہل خانہ نے گزشتہ روز انور اقبال بلوچ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نمازہ جنازہ جمعے کے روز بعد نماز عشاء بیت المکرم مسجد، حسن اسکوائر کراچی میں ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سینئر اداکار انور اقبال بلوچ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

قبل ازیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بیگم خورشید شاہد دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث 95برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

 ریڈیو پاکستان میں صداکاری اور ٹی وی پر اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ بیگم خورشید شاہد کو عارضۂ قلب لاحق ہونے کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: معروف اداکارہ بیگم خورشید شاہد 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

 

Related Posts