لاہور بار کے انتخابات ،عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا،ملک سرود صدر منتخب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rawalpindi Bar Election

لاہور:عاصمہ جہانگیر گروپ نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں حامد خان گروپ کو شکست دیدی، نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

صدراتی نشست پر حامد خان گروپ سے راؤ سمیع 2503 ووٹ حاصل کیے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ سے ملک سرود نے 2544 ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا ۔ سیکرٹری کے لیے احمد سعد 2894 ووٹ لیکر منتخب ہوگئے ۔

نائب صدر کے لیے رانا شاہد حسین نے 2410 ووٹ حاصل کیے ، ماڈل ٹاؤن سیٹ کیلئے نائب صدر رانا کوثر سلہری نے 2112 ووٹ حاصل کئے،نائب صدر کینٹ کچہری کی سیٹ پر عرفان اے کھچی نے 2617 ووٹ لیکر میدان مار لیا ،جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر میاں فرحت 2546 ووٹ حاصل کیے ۔

فنانس سیکریٹری کے لیے رانا محمد اکمل خان 1840 ووٹ لیکر منتخب ہوئے، لائبریری سیٹ کے لیے پروفیسر عتیق جے 2141 ووٹ حاصل کیے، آڈیٹر کی سیٹ پر حافظ عثمان لعل 2115 ووٹ لیکر منتخب ہوئے، پولنگ بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ہوئی۔

مزید پڑھیں: سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کرنے کا فیصلہ، وارنٹ جاری

انتخابات میں کل ووٹرز کی تعداد 10 ہزار 7 سو 14تھے ، دس مختلف نشستوں کے لیے 37 امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، الیکشن کے لیے ایوان عدل بار روم اور فیملی کورٹس میں پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے ، پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک جاری رہا۔

Related Posts