سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار شہزاد شوکت صدر اور علی عمران سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے ووٹنگ صبح ساڑھے 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ سپریم کورٹ بار لاہور کے 1 ہزار 348 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 1 ہزار 74 نے ووٹ ڈالے۔
صدارت کیلئے کامیاب ہونے والے عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار شہزاد شوکت نے 613 ووٹ حاصل کی جن کے مقابلے میں حامد خان گروپ کے میاں عبدالقدوس کو 452 ووٹ لے۔ شہزاد شوکت ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب رہے۔
سیکریٹری کی نشست پر علی عمران سیّد اور سلمان منصور مدِ مقابل رہے۔ علی عمران سیّد نے مقابل امیدوار کو شکست دے دی۔ چاروں صوبوں میں نائب صدارت کیلئے بھی ووٹنگ ہوئی۔ عاصمہ جہانگیر گروپ نے لاہور میں میدان مار لیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پی ٹی آئی حامی حامد خان گروپ نے مسلسل 4 برس سے جیتنے والے عاصمہ جہانگیر گروپ کو شسکت دے دی تھی۔
ابتدائی طور پر سامنے آنے والے غیر حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے ایڈووکیٹ عابد شاہد زبیری صدر سپریم کورٹ بار منتخب ہوگئے۔ حامد خان گروپ کے ایڈووکیٹ عابد شاہد زبیری 199 ووٹ کے مارجن سے صدر سپریم کورٹ بار بن گئے۔