اپنا حق مانگنا جرم بن گیا، کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپنا حق مانگنا جرم بن گیا، کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کردیا گیا
اپنا حق مانگنا جرم بن گیا، کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کردیا گیا

اسلام آباد:شہر اقتدار تھانہ گولڑہ کی حدود کے رہائشی عادل زمین کو اپنا حق مانگنامہنگا پڑگیا، محکمہ پولیس نے نوکری سے برخاست کردیا۔ انصاف کے حصول کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔

ایم ایم نیوز کو اپنی روداد بتاتے ہوئے عادل زمین کا کہنا تھا کہ میں نے 2016 میں اپنا گھر بنانے کے لیے زمین خریدی،زمین کی کل قیمت ساڑھے اٹھارہ لاکھ تھی میں نے زمین کی رقم ادا کر دی تو میں نے سوچا کہ بچوں کے لئے گھر بنا لو تو میں زمین کی منتقلی کے لیے پٹواری کے پاس گیا تو متعلقہ پٹواری نے زائد الحصہ اور تحریری دیا جو جگہ میں نے خریدی تھی مجھے وہ جگہ دکھا کر دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

جس جگہ مجھے دوسری زمین دی جارہی ہے وہ جگہ بہت سستی اور بہت دور ہے،جو زمین مجھے پہلے دن دی گئی تھی وہ میرے پاس ہے،اب مجھے وہاں سے بے دخل کیا جا رہا ہے،میرے ساتھ ان پراپرٹی ڈیلروں نے جھگڑا کیا پھر کیس تھانہ گولڑہ اور تھانہ مارگلہ میں درج کرادیا۔

میری پیٹی بھائی پولیس والوں نے بھی میرے ساتھ دھوکا کیا، انہوں نے گیارہ دن بعد میری رپورٹ درج کی، جس کا ملزمان کو فائدہ پہنچا، اس وقت ایس پی کا ریڈر اللہ رکھا تھا جس نے ملزمان کا ساتھ دیا اور مجھے ڈراتا دھمکاتا رہا میں نے ملزمان کے خلاف 42/43 درخواستیں دی وہ تمام انہوں نے دبا کر رکھی ہوئی ہیں۔

جب میں نے اپنے حق کی میڈیا پر بات کی تو مجھے نوکری سے بر خاست کر دیاگیا، میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، بجائے کہ میرا محکمہ میری داد رسی کرتا الٹا مجھے نوکری سے نکال دیا،میں 4 سال سے انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں میرا کوئی پرسان حال نہیں۔

سپریم کورٹ،سیشن کورٹ سے بھی ملزمان کی ضمانتیں کینسل ہوئیں لیکن پھر بھی آج تک ان ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا جب کہ میں نے حصول انصاف کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی درخواست دی جس کا تاحال کوئی جواب نہ آیا۔

عادل زمین نے وزیراعظم عمران خان،چیف آف آرمی جناب قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ میری داد رسی کی جائے،مجھے میری زمین کے ساتھ ساتھ میری نوکری پر بحال کیا جائے،میرا کیس 19ججز نے سنا اور سب نے میرے حق میں فیصلہ دیا لیگل برانچ مقدمات کی پیروی اور درست ثابت کرنے میں بالکل ناکام رہے ہیں۔

Related Posts