اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات مسترد کردیئے، انہوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے عاصم باجوہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 4 صفحات پر مشتمل تردیدی بیان بھی جاری کیا ہے، عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ اللہ کا شکر ہے میرے اور اہلخانہ کیخلاف الزامات کی کوشش بے نقاب ہو گئی۔
I strongly rebut the baseless allegations levelled against me and my family.Alhamdolillah another attempt to damage our reputation belied/exposed.I have and will always serve Pakistan with pride and dignity. pic.twitter.com/j185UoGhx1
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) September 3, 2020