سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کا مقابلہ، آپ کس کے ساتھ ہیں ؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاصم اظہر یا ہانیہ عامر؟ آپ کس کی ساتھ ہیں؟
عاصم اظہر یا ہانیہ عامر؟ آپ کس کی ساتھ ہیں؟

سال 2020 کے بعد ایک مرتبہ پھر اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہے ہیں ، مگر اس مرتبہ کچھ مختلف وجوہات کی بنا پردونوں آمنے سامنے آئے ہیں۔

ہانیہ عامر کیوں ٹرینڈ کررہی ہیں؟

یہ سب گزشتہ ہفتے اس وقت شروع ہوا جب مشہور فلمی ہدایتکار وجاہت رؤف کے بیٹے آشر وجاہت اور نائل وجاہت کے ساتھ ہانیہ عامر کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تنازعہ کھڑا کردیا۔

وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر آشر وجاہت کے سینے پر لیٹے ہوئے نائل وجاہت کے ساتھ نغمہ “کیوں” گنگنا رہی ہیں۔

ویڈیو کو کچھ دیر پر سوشل میڈیا سے حذف کردیا گیا مگر تب تک بہت دیر ہو چکی تھی کیونکہ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد دیکھ چکی تھی۔ صارفین کی جانب سے “فحاشی اور بے حیائی” کی نمائش کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

بعد ازاں ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کیا۔ لائیو سیشن کو ہانیہ عامر نے اس وقت بند کردیا جب ایک صارف نے ہانیہ عامر کے سامنے غیراخلاقی حرکت کرتے ہوئے ہراسگی کا نشانہ بنایا۔

یہ واقعہ ہانیہ عامر کا دل توڑنے کے لیے کافی تھا، ان کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر ہونے والی ہراسگی کے سبب وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔

ہانیہ عامر نے دنیا کے دہرے معیار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ “اس دُہرے نظام والی دُنیا میں رہنا مشکل ہے جہاں مرد کو اس کی بدتمیزی پر سراہا جاتا ہے اور عورت کو نیچا دکھایا جاتا ہے۔ جہاں ایک عورت اپنے پیاروں سے پیار کرتی ہے وہ غلط ہے لیکن انٹرنیٹ پر وہی کام ایک مرد کرے تو وہ ٹھیک۔”

عاصم اظہر

دوسری جانب  اداکارہ کے سابقہ  دوست عاصم اظہر کا بھی رد عمل سامنے آگیا ہے، گلوکار عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر بالی وڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر پر بنائی گئی مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شکر ادا کیا،ویڈیو میں انوپم کھیر کو’ بال بال بچ گیا ‘کہہ کر بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

عاصم اظہر کو ہانیہ عامر کا جواب

اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ یا تو سیلیبرٹی ہوسکتے ہیں یا تلخ ماضی۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں کسی کو مخاطب نہیں کیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہانیہ عامر نے یہ ٹوئٹ عاصم اظہر کے حالیہ ٹوئٹ کے جواب میں کیا ہے۔

عاصم اظہر کا ردعمل

سوشل میڈیا پر عاصم اظہر کو اپنے ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ عاصم اظہر کا غلط وقت پر غلط ٹوئٹ تھا۔

تاہم عاصم اظہر نے کہا ہے کہ میں جو ٹوئٹ کیا ہے اس کا کسی طور بھی ہانیہ اور آشر وجاہت کے ساتھ لینا دینا نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ منافقانہ کھیل کھیل رہے ہیں مگر منافقت کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔

ٹوئٹر پر ٹرولنگ

دونوں مشہور شخصیات کے مداحوں نے اب ہانیہ عامر اور عاصم اظہر پر ہیش ٹیگ شروع کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر دونوں شخصیات کے مداح تقسیم ہو گئے ہیں اور آپ کس کے ساتھ ہیں کے عنوان سے مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔

https://twitter.com/joonstruck/status/1401616900233248769

https://twitter.com/Pola_620/status/1401630910898966539

Related Posts